کھیل

ایک اور پاکستانی کوہ پیماء نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کرلیا

ایک اور پاکستانی کوہ پیماء نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کرلیا
سعد منور نے گزشتہ روز 8848 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا/ فوٹو: سوشل میڈیا 

اسلام آباد: ایک اور پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کرلیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے گزشتہ روز 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔

رپورٹ کے مطابق سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔

سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔


مزید خبریں :