Time 31 مئی ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

کیا آپ بھی واٹس ایپ سے مختصر بریک چاہتے ہیں؟ دلچسپ فیچر پر کام جاری

کیا آپ بھی واٹس ایپ سے مختصر بریک چاہتے ہیں؟ دلچسپ فیچر پر کام جاری
حال ہی میں اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن پر اکاؤنٹ سیٹنگ میں لاگ آؤٹ آپشن دیکھا گیا ہے/ فائل فوٹو

واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے آئے روز نئے فیچرز پر کام کررہا ہے اور یہ فیچرز واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ریلیز ہونے سے بھی قبل دیکھےجاتے ہیں۔

حال ہی میں اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن پر اکاؤنٹ سیٹنگ میں لاگ آؤٹ آپشن دیکھا گیا ہے۔

اس آپشن کی دستیابی کے بعد جب سیٹنگ میں لاگ آؤٹ پر فیچر پر کلک کیا جائیگا تو صارف کو 2 آپشن فراہم کیے جائیں گے۔

ان میں سے ایک آپشن پر کلک کرکے لاگ آؤٹ کے ساتھ ساتھ صارف اپنا تمام ڈیٹا اور ترجیحات بھی ضائع کردے گا جب کہ دوسرا آپشن صارف کے تمام تر ڈیٹا اور ترجیحات کو برقرار رکھنے کا ہے۔

کیا آپ بھی واٹس ایپ سے مختصر بریک چاہتے ہیں؟ دلچسپ فیچر پر کام جاری
فوٹوسوشل میڈیا 

اگر آپ اس فیچر کے تحت اپنے ڈیٹا اور ترجیحات کو ضائع کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ آپشن بنیادی طور پر واٹس ایپ  ان انسٹال کرنے جیسا ہے  جو آپ کے واٹس ایپ کو  لاگ آؤٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی ایپ کے تمام  ڈیٹا اور ترجیحات کو حذف کر دیتا ہے لیکن اس صورت میں  آپ کو گروپس سے نہیں نکالا جائے گا ۔

دوسری طرف وہ آپشن ہے  جو  لاگ آؤٹ کرنے کے باوجود آپ کے ڈیٹا کو حذف نہیں کرے گابلکہ آپ کی تمام  چیٹس، گروپ چیٹس، ڈیٹا، حتیٰ کہ  ترجیحات بھی آپ کے واپس آنے کی منتظر ہوں گی۔

اس آپشن کے ذریعے لاگ آؤٹ ہوجانے کے باوجود  آپ اپنے فون نمبر کے ذریعے دوبارہ سائن ان کرکے آسانی سے ہر چیز کو بحال کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق  یہ فیچر ان لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کسی بھی وجہ سے واٹس ایپ سے مختصر وقفہ لینا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں :