06 جون ، 2025
حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں، مرد حجاج قربانی کر کے سر منڈھوانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔
حجاج کرام طواف زیارت کیلئے عام لباس میں مسجدالحرام جائیں گے اور عام لباس ہی میں سعی کریں گے۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے اور نماز مغرب اور عشا کی ادائیگی کے بعد رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کی تھیں۔
مسجد نمرہ سے خطبۂ حج میں مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ فلسطینیوں کی مدد و نصرت اور امن کی دعا۔
اس کے علاوہ خطبۂ حج میں مسلمانوں پر تقویٰ اختیار کرنے اور اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر زو دیا گیا۔