Time 07 جون ، 2025
جرائم

مظفرگڑھ: سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے گولی چل گئی، بازار شاپنگ کرنے آیا شخص جاں بحق

مظفرگڑھ: سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے گولی چل گئی، بازار شاپنگ کرنے آیا شخص جاں بحق
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے__فوٹو: فائل

مظفرگڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے بازار میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے اچانک گولی چل گئی۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا، دونوں بھائی عید کی شاپنگ کرنے  بازار آئے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔


مزید خبریں :