Time 10 جون ، 2025
کاروبار

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  آج  ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :