Time 11 جون ، 2025
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 3345 روپے ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت600 روپے بڑھ کر3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے 3 لاکھ2 ہزار 297 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 3345 روپے ہے۔


مزید خبریں :