Time 11 جون ، 2025
پاکستان

بجٹ میں عام آدمی پرٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا: وزیراعظم

بجٹ میں عام آدمی پرٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ بجٹ میں عام آدمی پرٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا،  الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں، اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلیے محنت کرنی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی ٹیم کی محنت سے ممکن ہوا،  پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی اور ترقی کا سفر ایک معجزہ ہے۔


مزید خبریں :