12 جون ، 2025
برطانیہ میں گزشتہ دنوں ائیر انڈیا کو بدترین ائیرلائن قرار دیا جا چکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر انڈیا کا برطانیہ میں ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں،برطانیہ میں تاخیر کے حوالے سے گزشتہ برس ائیرانڈیا کا ریکارڈ 45 منٹ 48 سیکنڈ تھا۔
سب سے زیادہ تاخیر کا شکار گیٹ وک سے بنگلور کی پرواز رہی، جو 50 پروازوں کا اوسط ایک گھنٹہ 23 منٹ ہے۔
کنزیومر میگزین کے ایڈیٹر بھی ائیر انڈیا کی کارکردگی کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دے چکے ہیں۔
ائیر انڈیا کو جنوری 2022 میں بھارتی حکومت سے ٹاٹا گروپ نے خریدا تھا، اس وقت ائیرلائن کو اربوں پاؤنڈز کا نقصان ہو چکا تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 241 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مسافر معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملےکے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔