Time 13 جون ، 2025
دنیا

بھارتی طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہيں؟ ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے

بھارتی طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہيں؟ ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے
فوٹو: ایکس

احمد آباد: بھارتی طیارہ حادثے کی وجوہات  کے حوالے سے ماہرین کے مختلف تجزيے سامنے آگئے۔

بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رن وے پر جہاز کی وہ اسپیڈ نہیں تھی جو اسے ٹیک آف کے وقت درکار ہوتی ہے ، جہاز کا رخ اوپر اور رفتار تیز ہونی چاہیے تھی ، لیکن یہ ہموار پرواز کی طرح دکھائی دے رہا تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ  میں کہا گیا کہ تحقیقات سے پتا چلے گا کہ کیا پائلٹ اور جہاز کے کمپیوٹرز تمام سینسرز سے درست ڈیٹا وصول کررہے تھے یا نہیں ، جہاز کے ایویانکس یا الیکٹریکل سسٹم میں کوئی خامی تو نہيں تھی؟ 

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جہاز کے فلیپس ٹیک آف کے وقت جیسے ہونے چاہیيں ، ویڈیو میں ویسے دکھائی نہيں دے رہے ، جہاز کے ٹیک آف کے وقت ہوا کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے فلیپس کو جتنا پھیلنا چاہیے تھا اتنا نہيں پھیلے تھے۔

دوسری جانب بوئنگ ڈریم لائنر کی انتظامیہ یہ جاننے کی کوشش بھی کرے گی کہ جو مسئلہ جہاز گرنے کی وجہ بنا وہ ان جہازوں کا عمومی مسئلہ ہے یا صرف حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ  یہ بوئنگ سیون ایٹ سیون کا پہلا حادثہ ہے ، حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز کی قیمت گرگئی ہے۔


مزید خبریں :