15 جون ، 2025
تل ابیب: اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین سے سوال کیا گیا کہ کیا اسرائیل ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟ اس پر اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت نہیں کریں گے کہ آیا خامنہ ای ہدف ہیں یا نہیں۔
اسرائیل اس سے قبل حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ جیسی اہم شخصیات کو نشانہ بناچکا ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں ایران پر ہونے والے حملوں میں اسرائیل نے سربراہ ایرانی فوج، سربراہ پاسداران انقلاب فورس اور ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا۔