Time 15 جون ، 2025
دنیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا
اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر پر بعد میں معذرت کرلی

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کی جس میں مقبوضہ کشمیر کو  پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا اور بھارت کی شمالی ریاستیں نیپال میں ڈال دیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تصویر نے اسرائیل کی کامیابیوں کا جشن منانے والے مودی سپورٹرز کے تن بدن میں آگ لگا دی۔ 

ٹرولز میں سے کسی نے اسرائیل پر غصہ نکالا اور کسی نے کہا کہ کیا ہم نے اس دن کے لیے اسرائیل کی حمایت کی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی جاری کردہ تصویر پر بعد میں معذرت کرلی۔


مزید خبریں :