Time 17 جون ، 2025
کاروبار

پاکستان اور امریکا کا تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کا تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کامرس سیکرٹری سے ورچوئل میٹنگ ہوئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  پاکستان اور امریکا نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کامرس سیکرٹری سے ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور امریکا نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے،  ایکسپورٹ انڈسٹریز  مزید آگے بڑھیں گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانےکیلئے  صنعتوں کی ترقی پر فوکس کرنا ہے، ٹیکس نیٹ ، توانائی اور ایس او ایز میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

مزید خبریں :