18 جون ، 2025
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران کو مذاکرات کی میز پر نہ آنے کی صورت میں امریکا کی جانب سے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کیے جانے کے خطرے سے آگاہ کردیا۔
ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشیدگی میں جلد کمی نہ ہوئی اور ایران مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکا ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس ایرانی جوہری پروگرام تباہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ مطلوبہ ہتھیار لیکن امریکا کے پاس یہ صلاحیت اور ہتھیار ہیں۔
جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی حکومت کمزور پڑ چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل کے تازہ ترین حملوں نے نطنز، فردو اور اصفہان میں جوہری تنصیبات سمیت کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے اگرچہ کچھ وقتی نقصان ضرور ہوا ہے مگر اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر مفلوج نہیں کرسکا۔