Time 18 جون ، 2025
دنیا

ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف 35 طیارہ گرانے کا دعویٰ کردیا

ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف 35 طیارہ گرانے کا دعویٰ کردیا
ایران کے دفاعی نظام نے تبریز پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بناکر مار گرایا/ فائل فوٹو

اسرائیل سے جنگ کے دوران ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دفاعی نظام نے تبریز پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بناکر مار گرایا۔

حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک ایرانی فضائی حدود میں 5 اسرائیلی ایف 35 طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج اب تک ایرانی دعوؤں کی تردید کرتی آئی ہے۔

علاوہ ازیں ایران نے سرحدی خلاف ورزی پر ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ بھی مار گرایا ہے جس کی ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے۔

تاہم اس سے قبل  ایران کے دعوؤں کے بعد اسرائیل کے زیر استعمال جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ایف 35 طیارے بنانے والی امریکی کمپنی کے شیئرز ایک روز کے دوران تقریباً 4 فیصد گرگئے تھے۔

مزید خبریں :