21 جون ، 2025
امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاسداران انقلاب سمیت ایران کے 20 اداروں پر انسداد دہشتگردی سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
اس کے علاوہ امریکا نے 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں، ان پابندیوں کے شکار افراد میں پاس داران انقلاب کے لوگ بھی شامل ہیں۔