Time 21 جون ، 2025
دنیا

برطانیہ کافلسطین ایکشن تنظیم کو دہشتگرد قرارد دے کر پابندی لگانے پر غور

برطانیہ کافلسطین ایکشن تنظیم کو دہشتگرد قرارد دے کر پابندی لگانے پر غور
فلسطین ایکشن کے حامیوں نےآکسفورڈ شائرمیں Base میں گھس کر2 طیاروں پر لال رنگ کا اسپرے کردیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

برطانوی حکومت نے  اپنی رائل ائیرفورس کےطیاروں پر سرخ رنگ کا اسپرے کیے جانے پر  ایکشن لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانوی حکومت فلسطین کی حامی تحریک ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم سیکرٹری آئندہ چندہفتوں میں فلسطین ایکشن کودہشتگرد تنظیم قرار دیں گی۔

واضح رہے کہ ’فلسطین ایکشن‘ کے کارکنوں نے برطانوی ائیر فوس (رائل ائیر فورس) کے آکسفورڈ شائر میں واقع ائیربیس (RAF Brize Norton) میں داخل ہوکر وہاں کھڑے 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔

فلسطین ایکشن کے  حامیوں نےآکسفورڈ شائرمیں Base میں گھس کر2 طیاروں پر لال رنگ کا اسپرے کردیا تھا۔

اس حوالے سے فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا  تھا کہ  طیاروں کو نقصان اس لیے پہنچایا کیونکہ برطانوی ائیر فورس اسرائیل کو گارگوز بھیجنے، غزہ میں جاسوسی کرنے اور اسرائیلی طیاروں کی ری فیولنگ کرنے کا عملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں :