21 جون ، 2025
لاہور ہائی کورٹ نے ویپ اور ای سگریٹ پر پابندی کے خلاف درخواست 23 جون کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
جسٹس انوار حسین 23 جون کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں ویپ اور ای سگریٹ کی بندش کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ویپ اور ای سگریٹ پر پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔