Time 24 جون ، 2025
دنیا

اسرائیل 'چند دنوں' میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیل چند دنوں میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیل چند دنوں میں ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا نے انتہائی معتبر سکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہے۔

اسرائیلی میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل چند دنوں میں ایران کےخلاف جنگ ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان نےایران جنگ ختم کرنےپرنہ ہاں کی اور نہ انکار کیا۔

 اسرائیل ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہا: اسرائیلی میڈیا

دوسری  جانب اسرائیلی دفاعی حکام کے مطابق  اسرائیل جلد ایران پر حملے بند کردےگا۔

اسرائیلی میڈیا کے  مطابق اسرائیل ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے اور ایران کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔

البتہ اسرائیلی دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ  اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

اسرائیلی حکام کا عزم ہے کہ ایرانی اپوزیشن کو سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کو ہٹانےکیلئے سپورٹ کریں گے۔


مزید خبریں :