کھیل
31 مارچ ، 2013

فیصل بنک ٹی 20: فیصل آباد وولفز نے سیالکوٹ اسٹالینزکو 36رنزسے ہرادیا

فیصل بنک ٹی 20: فیصل آباد وولفز نے سیالکوٹ اسٹالینزکو 36رنزسے ہرادیا

لاہور…فیصل بنک سپر ایٹ ٹی 20کپ فائنل میں فیصل آباد وولفز نے سیالکوٹ اسٹالینزکو 36رنزسے شکستدیکر سپرایٹ ٹی 20ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سیالکوٹ اسٹالینزکی ٹیم 159رنزکے تعاقب میں 122رنزپرآوٹ ہوگئی ،اس سے قبل لاہور میں کھیلے جانے والے اس فائنل میچ میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اپنے مقررہ بیس اوور زمیں 158بنائے ،جس میں آصف علی 70،مصباح الحق 38اورخرم شہزاد 30قابل ذکر بیٹسمین تھے،اس طرح سیالکوٹ کو 159رنز بنانا تھے تاہم وہ اس تعاقب میں ناکا م رہے اور سیالکوٹ کی پوری ٹیم 19.1اوورز میں 122رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔سوائے کپتان شعیب ملک 40اور ایاز تصور 28کوئی اور بیٹسمین اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا،سیالکوٹ کی بیٹنگ کو تباہ کرنے میں فیصل آباد کے اسد علی اور احسان عادل نے مرکزی کردار ادا کیا اور تین تین وکٹیں لیں، جبکہ سعید اجمل اور سمیع الله خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔فیصل آباد کے آصف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔




مزید خبریں :