پاکستان
26 مئی ، 2013

نئی رابطہ اور تنظیمی کمیٹی کارکنوں کے خادم ہیں حکمران نہیں، الطاف حسین

نئی رابطہ اور تنظیمی کمیٹی کارکنوں کے خادم ہیں حکمران نہیں، الطاف حسین

لند ن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نئی رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کارکنوں کے خاد م ہیں ،ان کے حکمران نہیں،ایم کیوایم غر یب ومتوسط طبقہ کی جماعت ہے ،اس میں وڈیرے جاگیر دار نہیں ہیں اور نہ ہی اس میں وڈیر انہ اور جاگیر ادارانہ رویہ کی گنجائش ہے ۔اگرکو ئی پارٹی عہدیدار ، کارکنوں کے ساتھ بد تمیزی کرتا پایا گیا تو اسے تحریک سے خارج کر دیا جائے گا ۔اگر کسی منتخب نما ئندے نے کارکنان کے ساتھ بد تمیزی کی تو اس سے استعفیٰ دلوا کر اس نشست پر ضمنی انتخابات کرو ادیے جائیں گے خواہ ضمنی انتخابا ت میں ہمیں شکست ہی کیوں نہ ہوجائے ۔انھوں نے نوتشکیل شدہ رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کو ایک مرتبہ پھر تاکید کی کہ وہ اپنے اور کارکنوں کے درمیان کوئی فاصلہ حائل نہ ہونے دیں، کارکنوں کی شکایات کو توجہ سے سنیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے کارکنوں کی شکایات سننے کیلئے فون نہیں اٹھایا انہیں کمیٹیوں سے ہٹادیا جائے گا۔ الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ ناموں پر تحفظات ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ پھر بھی میرا ساتھ دیں گے ، میری وہ صحت نہیں رہی کہماضی کی طرح گلی گلی چکر لگا کر تنظیم نو کر سکوں کاموں کا دباؤ بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے لیکن میری پوری کو شش اور خواہش ہے کہ ہر سطح پر رابطہ کر کے تنظیم نو کر سکوں ۔انھوں نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نئے ذمہ داران کو برائیوں اور تکبر سے وور رکھے ۔ نئے ذمہ داران کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ نائن زیر و پر نہ بیٹھے رہیں اور غیر اعلانیہ دورے کریں۔کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتانہیں سکتا کہ میں آپ سے کس قدر پیار کرتا ہوں۔ اللہ کے حضور شکر گزار ہوں کہ اس نے میرے پیارے پیارے کارکنوں کے دل میں میرے لئے کوئی برائی نہیں ڈالی بلکہ ان کے دلوں میں میرے لئے پیار ہی پیار ڈالا ہے ، میرے کارکنوں کی یہ محبت ہی میرے لئے سب سے بڑا خزانہ ہے۔الطاف حسین نے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ گھرجاکر شکرانے کے نوافل پڑھیں کہ ا لله تعالیٰ نے اس نے تحریک کو بچالیا۔ انہوں نے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی مجھے اپنی دعاوٴں میں یاد رکھیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یہ تنظیم نو پورے پاکستان میں نئے سورج کی مانند ہوگی جس کی کرنوں سے تاریکیاں چھٹ جائیں گی، ملک سے ناانصافیوں بدعنوانیوں، لوٹ ماراور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ الطاف حسین نے نارتھ ناظم آباد سیکٹر کمیٹی کے رکن عامر فاروقی شہید اور نیوکراچی کے کارکن محمد ارسلان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورشہداء کے قاتل اپنے منطقی انجام کو پہنچیں۔دریں اثناء الطاف حسین نے کہاکہ میں نے ہمیشہ کارکنوں کواساتذہ، والدین، بزرگوں اورخواتین کا احترام کرنے اورسماجی برائیوں سے دور رہنے کادرس دیا۔میں نے حال ہی میں کارکنو ں کوتلقین کی کہ وہ گٹکااورپان کھانا چھوڑدیں ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آج کے بعد ایم کیوایم کاکوئی ذمہ دار پلاٹ، پرمٹ، قبضہ میں ملوث ہوتا نظرنہیں آئے گا اور ان کاموں سے اپنے آپ کوہرقیمت پر دور رکھے گا۔اگرکسی کے بارے میں یہ شکایات آئیں کہ وہ ان چیزوں میں ملوث پایاگیا توتحقیقات کی جائیں گی اور اس کے خلاف تنظیمی ڈسپلن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ایم کیوایم میں کرپشن اور سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ، یونٹوں اورسیکٹروں کے ذمہ داروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بچت بازار، منگل بازار، جمعہ بازار وغیرہ جیسے معاملات اور کیبل کے معاملات میں بھی ملوث نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ کارکنان آزادہیں کہ اگرکہیں وہ غلط کام دیکھیں تو اس کی فوری شکایت کریں ۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی موصول ہونے والے فیکس کاایسانظام بنایاجارہاہے کہ شکایت کرنیوالے کانام رازمیں رہے، رابطہ کمیٹی، تنظیمی کمیٹی، تمام سیکٹرز اورشعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان کوتلقین کی کہ وہ سادگی اپنائیں اورمیانہ روی اختیارکریں۔

مزید خبریں :