26 مئی ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے اور محروم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔ سانحہ پکا قلعہ حیدآباد 26، 27مئی 1990ء کے شہداء کی23ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 26، 27مئی 1990پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب سرکاری اہلکاروں نے پکا قلعہ حیدرآباد کی پانی ،بجلی اور گیس کاٹ کر اردو بولنے والی آبادی کو محصور کرکے چاروں طرف سے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست شہداء نے جس مشن ، مقصد اورنظریئے کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں انہیں ایم کیوایم ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی اور مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے شہیدحق پرست سابق رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی والدہ محترمہ حنیفہ خاتون، ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل سیکٹر یونٹ بلاول شاہ نورانی کے کارکن دلدار علی کھوکھر اور حیدر آباد زون کے کارکن نوشاد کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سو گووار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا برکے شریک ہے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ نے جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی سراج الہدیٰ صدیقی کے انتقال پر گہرے کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں عبوری رابطہ کمیٹی نے کہاکہ معراج الہدیٰ صدیقی سمیت مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)۔