پاکستان
28 مئی ، 2013

نواز شریف نے ایٹمی دھما کے کر کے دفا ع نا قا بل تسخیر بنا یا، ارباب خضر

نواز شریف نے ایٹمی دھما کے کر کے دفا ع نا قا بل تسخیر بنا یا، ارباب خضر

پشاور…پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے مرکزی رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے نواز شریف نے ایٹمی دھما کے کر کے پاکستان کا دفا ع نا قابل تسخیر بنا دیا، ایٹمی قوت کی بدولت پاکستان کے وقار میں اضا فہ ہوا اور اس کا دفا ع نا قابل تسخیر ہو گیا ایٹمی دھما کوں کی بدولت آج دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہکال بالا میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ ارباب خضر کاکہنا تھا کہ بھارت کے ایٹمی دھما کوں کے جواب میں ایٹمی دھما کے نہ کر نے کے لئے نواز شریف پر بہت دبا وٴ تھا اور یہ بات ریکا رڈ پر موجود ہے کہ انہیں 5 ارب ڈالرز کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ انہوں نے ٹھکرا دی اور ایٹمی دھما کے کر نے کا ایک غیرت مند فیصلہ کیا ، اِسی کو خود مختاری کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذ شتہ14 سالوں میں غربت۔ مہنگا ئی بیروزگاری اور لو ڈ شیڈنگ میں بے حد اضا فہ ہو چکا ہے ان تمام حالات کے ذمہ وار پرویز مشرف، اور زرداری ہے ۔

مزید خبریں :