پاکستان
27 جولائی ، 2013

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

اسلام آباد … بھارتی فوج کی راولا کوٹ میں ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے، واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب دونوں ممالک تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بھارتی حکومت فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائے اور یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

مزید خبریں :