Geo News
Geo News

پاکستان
09 اکتوبر ، 2013

کوئٹہ: سنڈیمن اسپتال سے لاپتہ ہونیوالا نومولود بچہ بازیاب نہ کرایاجاسکا

کوئٹہ: سنڈیمن اسپتال سے لاپتہ ہونیوالا نومولود بچہ بازیاب نہ کرایاجاسکا

کوئٹہ…کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال کی گائنی وارڈسے لا پتہ ہونے والے بچے کو دو روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔پولیس کے مطابق سول اسپتال سے بچے کے لاپتہ ہو نے کی تفتیش جاری ہے بچے کی بازیابی کے لئے اسپتال اور آس پاس کے علاقوں میں تلا ش کیا جا رہا ہے ڈیوٹی پر موجود عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک بچے کو بازیاب نہیں کرایا جاسکابچہ کے لاپتہ ہونے کا مقد مہ سول لائن تھانے میں والد کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیاہے۔دو روزقبل اسپتال کے گائنی وارڈکے باہر سے بچہ ولا د ت کے تقریبا چار گھنٹے بعدلاپتہ ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :