Geo News
Geo News

پاکستان
09 اکتوبر ، 2013

کراچی:تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پولیس اہلکاروں کا احتجاج

کراچی:تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پولیس اہلکاروں کا احتجاج

کراچی …کراچی میں پولیس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ختم ہوتے ہی پولیس افسران اور اہلکاروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج بھی کیا۔ پولیس کے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے 933 اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ آج پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی غلام حیدر جمالی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جیسے ہی پریڈ اور تقریب ختم ہوئی، بیشتر پولیس افسران اور اہلکاروں نے احتجاج شروع کردیا اور نعرے لگائے۔ اہلکاروں کے مطابق انہیں نو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، تاہم پولیس افسران کی یقین دہانی پر اہلکار منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :