09 اکتوبر ، 2013
لاڑکانہ…قمبرشہداد کوٹ میں زمین کے تنازع پر چانڈیو قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، گزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے میں 10افراد ہلاک ہوگئے تھے،ضلع قمبر میں وارہ کے قریب گوٹھ عاشق جی ٹکری میں گزشتہ روز چانڈیوقبیلے کے2گروہوں میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں تین سگے بھائیوں سمیت 10 افرادہلاک اور4شدید زخمی ہوگئے،مزید تصادم کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے، علاقے میں شدید کشیدگی ہے جس کے بعد دونوں گروپوں کے ہلاک افراد کی نماز جنازہ الگ، الگ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسری جانب چانڈیوقبیلے کے سرداروں نے جھگڑا ختم کرانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔