01 نومبر ، 2013
دبئی…پاکستان نے یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 66رنز سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز کو 1-1سے برابر کردیا۔پاکستان نے پروٹیز کو جیت کے لیے 210رنز کا ہدف دیا تھا ،تاہم پروٹیز سائیڈ 40.4اوورز میں 143رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاہد آفریدی، محمد عرفان نے تین تین اور سعید اجمل نے دو جبکہ سہیل تنویر اور حفیظ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔پروٹیز کی جانب سے میک لارین 29ناٹ آؤٹ نے سب زیادہ رنز بنائے جبکہ دوسری قابلذکربلے بازوں میں ڈومینی 25اور پارنیل 21تھے، انکے علاوہ کوئی اور بیٹسمین مصباح الیون کا سامنا نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔اس طرح گرین شرٹس نے گزشتہ میچ کی شکست کا بدلہ بھرپور انداز میں لیا اور افریقی الیون کو انکی اننگز کے دوران سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔اب دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون انٹرنیشنل میچ 6نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔