06 نومبر ، 2013
ابو ظہبی…تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ناصر جمشید کی جگہ اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم میں تین تبدیلیا ں کی گئی ہیں دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین ہاشم آملہ اور مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے اور زخمی گریم اسمتھ کی جگہ ڈی کوک کا شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،کپتان مصباح الحق ،شاہد خان آفریدی،اسد شفیق،سعید اجمل ، عمر اکمل،محمد عرفان، وہاب ریاض، محمد حفیظ،عمر امین،احمد شہزاد اور سہیل تنویر ۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔