کھیل
06 نومبر ، 2013

جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے260رنز کا ہدف دے دیا

جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے260رنز کا ہدف دے دیا

ابوظہبی…جنوبی افریقا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستا ن کو جیت کے لئے 260رنز کا ہدف دے دیا ہے۔جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کے محمد عرفان نے ہاشم آملہ کو صرف دس رنز پر بولڈ کرکے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن کو جھٹکا دے دیا، تاہم کوک اور ڈوپلیسی نے بالترتیب 40اور55رنزبنا کرجنوبی افریقا کی پوزیشن کو مستحکم کیا، دونوں کھلاڑیوں کو شاہد آفرید ی نے آوٴٹ کیا، تاہم دونوں کے بعد ڈومینی اور، ڈی وی لیئرز اورملر نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 64,،34اور34رنز بنائے،تاہم میک لارین اور ڈیل اسٹین 13اورصفر رنز بناکرآوٴٹ ہوگئے۔ یوں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں8وکٹو ں پر 259رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3جبکہ سعید اجمل اور شاہد آفرید ی دو، دو وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض اورسہیل تنویز صرف ایک، ایک وکٹ لینے میں ہی کامیاب ہوسکے۔

مزید خبریں :