کاروبار
28 مارچ ، 2012

4ملکی گیس منصوبہ، ٹرانزٹ فیس کیلئے حتمی مذاکرات اپریل میں ہونگے

4ملکی گیس منصوبہ، ٹرانزٹ فیس کیلئے حتمی مذاکرات اپریل میں ہونگے

اسلام آباد … سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے گیس منصوبے پر وہی ٹرانزٹ فیس مانگی ہے جو وہ افغانستان کو ادا کرے گا، ٹرانزٹ فیس طے کرنے کیلئے حتمی مذاکرات 19 اپریل کو کابل میں ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت منصوبے پر ٹرانزٹ فیس طے کرنے کیلئے حتمی مذاکرات 19 اپریل کو کابل میں ہوں گے، بھارت نے پاکستان کی اس تجویز کو سراہا ہے تاہم تسلیم نہیں کیا۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے روس کی کمپنی گیس پروم سے مذاکرات کریں گے جس کیلئے 2اور 3 اپریل کو پاکستانی وفد روس جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے بارے میں مذاکرات اپریل کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔ سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے نئے ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :