پاکستان
29 مارچ ، 2012

فیصل آباد ،بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی، بچانے میں شوہر بھی زخمی

فیصل آباد ،بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی، بچانے میں شوہر بھی زخمی

فیصل آباد … فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر ساس نے بہو کو تیل جھڑک کر آگ لگادی ،بیوی کو بچانے کے دوران شوہر بھی جھلس گیا، دونوں میاں بیوی کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق محلہ صدیق نگر میں رہائش پذیر مقبول احمد کی بیوی نسیم بی بی اور اس کی والدہ انور بی بی کے درمیان مکان کے معاملے پر تکرار شروع ہوئی جس پر انور بی بی نے اپنی بہو نسیم بی بی پر تیل جھڑک کر آگ لگا دی۔ بیوی کو بچاتے ہوئے اس کا شوہر بھی جھلس گیا۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نسیم بی بی 80فیصد جل گئی ہے اور اس کا بچنا مشکل ہے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان لے لیا اور واقعہ پر کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :