پاکستان
29 مارچ ، 2012

ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دفتر خارجہ

ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد… دفتر خارجہ نے بھارت سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی لینے بارے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات نہایت اہم ہیں لیکن ان کی نوعیت کافیصلہ پارلیمانی سفارشات کی بنیادپرکیاجائیگا۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ پاکستان بھارت سے بجلی لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور امریکا باہمی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کیخلاف پرعزم ہیں لیکن قومی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے بات چیت کیلئے روس کی کمپنی گیس پرام سے بات چیت کیلئے پاکستان کاٹیکنیکل وفداگلے ہفتے ماسکوجائیگا۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے اختتام پر جولائی میں بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

مزید خبریں :