پاکستان
29 مارچ ، 2012

بجلی کا شارٹ فال کم ہوگیا، لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی،18گھنٹے بجلی غائب

بجلی کا شارٹ فال کم ہوگیا، لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی،18گھنٹے بجلی غائب

لاہور… پیپکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر 2ہزار 7 سو میگاواٹ ہوگیا تاہم لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہ ہوسکی اور آج بھی لاہور میں 12 جبکہ دیگر علاقوں میں 16 گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 11ہزار 251 جبکہ طلب 13ہزار951 میگاواٹ ہے، بجلی کی ہائیڈل پیداوار 2ہزار 354 اور تھرمل جنریشن ایک ہزار 945میگاواٹ ہے جبکہ کراچی کو گذشتہ 24 گھنٹوں میں 740 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ۔ پیپکوترجمان کے مطابق نجی بجلی گھروں سے 6 ہزار 121جبکہ کرئے کے بجلی گھروں سے 91 میگاواٹ بجلی میسر ہے، پیپکو کی جانب سے شارٹ فال میں واضح کمی کے دعوے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم نہ ہوسکی، لاہورمیں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوارمیں کمی تربیلہ اور منگلہ ڈیموں میں پانی کی کم ایک بڑی وجہ ہے جبکہ پاور ہاوٴسز کو تیل کی کم فراہمی بجلی کی کم پیداوار کی دوسری بڑی وجہ ہے۔

مزید خبریں :