29 مارچ ، 2012
نوشہرہ … نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ میں متاثرین خیبر ایجنسی کی رجسٹریشن کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ متاثرین خیبر ایجنسی کی رجسٹریشن کا عمل چند دنوں کے لئے روک دیا گیا تھا جو نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ میں دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔آج اکاخیل اور سپاہ کے علاقوں سے آئے ہوئے متاثرین کی رجسٹریشن کی گئی۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق امدادی کیمپ میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ کاونٹر بنائے گئے ہیں جبکہ کاونٹرز کی تعداد بھی دو سے بڑھا کر دس کردی گئی ہے۔