پاکستان
29 مارچ ، 2012

سپریم کورٹ:ایٹمی فضلے سے پھیلتی آلودگی کے کیس کی سماعت

سپریم کورٹ:ایٹمی فضلے سے پھیلتی آلودگی کے کیس کی سماعت

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں ایٹمی فضلہ کھلے آسمان تلے پڑا ہے جس سے انسانی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے معاملے پر استفسار کیا تو انہوں نے دو ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں ایٹمی فضلہ کے باعث آلودگی کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ، متاثرہ افراد کی طرف سے سردار عصمت اللہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ چاغی ، قادر پور اور کہوٹہ سے فضلہ لا کر ڈی جی خان میں ڈمپ کیا جا رہا ہے۔ اٹارنی جنرل کی طرف سے مہلت مانگنے پر سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔

مزید خبریں :