03 جنوری ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمے کی تفتیش جاری ہے ، انہیں پاکستان میں بہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے لال مسجد کی شہداء فاونڈیشن کی طرف سے دائر درخواست دائر کی گئی جس میں وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ، عبدالرشید غازی قتل کیس میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد خٹک کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی تفتیش جاری ہے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے۔