03 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر رکشے پر فائرنگ کر کے باپ بیٹا کو ہلاک کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق بادامی باغ کے رہائشی جہانگیر اور اس کا بیٹا فیصل ایک مقدمے کی پیشی کے لئے عدالت جا رہے تھے کہ تھانے کے قریب ہی گھات لگائے ملزمان نے ان کے رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونون باپ بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجو اکر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔