03 جنوری ، 2014
اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، اس کا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ معمول کا رابطہ ہے اور یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔تسنیم اسلم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ 2014 افغانستان میں امن اور استحکام کا سال ثابت ہو گا، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، بھارت کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ آئرلینڈ اور چلی میں پاکستانی مشنز بند کر دیئے گئے ہیں۔