Geo News
Geo News

پاکستان
03 جنوری ، 2014

احتساب عدالت میں رینٹل پاورکیس کی سماعت

احتساب عدالت میں رینٹل پاورکیس کی سماعت

اسلام آباد…احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں غیر متعلقہ افراد کے ریفرنس سے نام نکالنے کے لیے نیب کو 17جنوری تک مہلت دے دی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں کہ وہ خود کیس عدالت میں لانا چاہتے تھے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بطور ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ہدایت کی کہ جو لوگ ریفرنس میں بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں، وہ ریفرنس سے اپنا نام نکلوانے کے لیے باضابطہ درخواست دیں، راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کے دو ملزمان نے لاہورہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے جب تک ان کا فیصلہ نہیں آتا، راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد نہ کی جائے، بعد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف پرکوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،گڈوسے نوڈیرو جانے والی شپمنٹ میں 75 لاکھ روپے کا خرچہ آیا، جس میں کرپشن ثابت ہوئی۔

مزید خبریں :