پاکستان
29 مارچ ، 2012

ہڑتال کی کال دینا،اشتعال انگیزی پھیلان بغاوت ہے، لطیف کھوسہ

ہڑتال کی کال دینا،اشتعال انگیزی پھیلان بغاوت ہے، لطیف کھوسہ

لاہور… گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے ہڑتال کی کال دینا، اشتعال انگیزی پھیلانا، سرکاری املاک اور جانوں کو نقصان پہنچانا بغاوت کے مترادف ہے۔پنجاب اسکواش کمپلیکس لاہور میں نیشنل ڈیف اسکواش چیمپئن شپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اس حکومت کا پیدا کردہ بحران نہیں 1996 میں بے نظیر بھٹو کی حکومت بجلی بر آمد کرنے کی اہلیت رکھتی تھی۔ 35 برسوں سے پنجاب میں حکومت کرنے والوں نے بجلی کی پیداوار کے لیے کون سے ڈیم بنائے۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سیاسی سوداگر صوبائی تعصب پھیلا رہے ہیں ماضی میں انہی رویوں سے ملک دو لخت ہوا۔ ان کی کوئی باری نہیں آنے والی انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

مزید خبریں :