Geo News
Geo News

پاکستان
03 جنوری ، 2014

سمیع الحق کو بات چیت کا ٹاسک دینے میں سنجیدگی نظر نہیں آتی ،فضل الرحمان

سمیع الحق کو بات چیت کا ٹاسک دینے میں سنجیدگی نظر نہیں آتی ،فضل الرحمان

اسلام آباد…جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہیں پرویز مشرف کی طبیعت بارے میں علم ہے نہ ہی جاننے کی کوشش کی ، یہ حکومت اور عدالت کو معاملہ ہے ،وہ اس میں نہیں پڑتے اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کوطالبان سے بات چیت کا ٹاسک دینے والی بات میں سنجیدگی نظر نہیں آتی ، پتہ نہیں کیوں میڈیا نے اس بات کو اتنی اہمیت دی ، انہوں نے کہا کہ کہ ان کی وزیر داخلہ سے ایک گھنٹہ بات ہوئی، طالبان سے مذاکرات شروع کرنیکی بات نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :