03 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی۔ ملبہ تلے دبنے سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پویس کے مطابق دھماکا بڈھ بیر میں ہوا۔ جس سے مکان کی چھت گرگئی۔ اور دو خواتین ملبہ تلے دب گئیں۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ملبہ تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج سے ہوا۔