29 مارچ ، 2012
پشاور… کرک کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی عظمی ایوب کے کیس کے آخری ملزم شکیل خان کا ڈی این اے ٹیسٹ کر لیا گیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ عتیق شاہ وزیر کے مطابق کرک کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی عظمی ایوب کے آخری مبینہ ملزم شکیل خان کے ڈی این اے ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر اس کیس میں ماں بچی سمیت پندرہ ڈی این اے ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ جن میں بارہ کے ٹیسٹ منفی آنے پر آخری ملزم شکیل خان کا ڈی این اے ٹیسٹ آج کیا گیا۔ جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں آ جائے گی۔