پاکستان
29 مارچ ، 2012

یکساں،مفت تعلیم کیلئے فنڈز نہ ہونے کا بہانہ نہ بنایا جائے، ہائیکورٹ

یکساں،مفت تعلیم کیلئے فنڈز نہ ہونے کا بہانہ نہ بنایا جائے، ہائیکورٹ

لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان کے ہر پانچ سے سولہ سال کے بچے کو یکساں اور مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر آئین میں شق شامل کی تھی، اب اس پر عملدرآمد کے لئے یہ بہانہ نہ بنایا جائے کہ فنڈز نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس 18 ویں ترمیم کے آرٹیکل 25 کے تحت بچوں کو یکساں اور مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ عدالت نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کو گیارہ اپریل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ شرح تعلیم میں پاکستان بہت پیچھے جا رہا ہے قوم کے بچے پڑھنا چاہتے ہیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو یکساں اور مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرے۔

مزید خبریں :