29 مارچ ، 2012
کراچی…مسلم لیگ ن کی رہنماماروی میمن کاکہناہے کہ سندھ کی دہشت گرد حکومت کراچی میں بدامنی کی ذمہ دار ہے۔سلیم ضیاء نے بتایاکہ جب سے لسانی سیاست کا آغاز ہوا،کراچی کاامن خراب ہواہے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری سلیم ضیاء اورماروی میمن نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کرنے والی نرسوں سے ملاقات کی،میڈیا سے گفتگو میں سلیم ضیاء نے کہا کہ کراچی کے عوام بیزار ہیں حکومت نے قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ ماروی میمن کا کہنا تھاکہ نرسوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پرحکومت معافی مانگے سندھ میں سب سے زیادہ تشدد اور احتجاج کے واقعات پیش آتے ہیں ، جس کے ذمہ دار نااہل وزیراعلیٰ ہیں۔