29 مارچ ، 2012
اسلام آباد … برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا ہے، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ مئی سے پاکستان میں آن لائن ویزا سروس شروع ہو جائے گی۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مئی سے پاکستان میں آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گی اور ترجیحی ویزا اضافی فیس کے ساتھ 2 سے 3 دن میں جاری کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کیلئے ویزے کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی پناہ کے لئے سب سے زیادہ درخواستیں پاکستانیوں نے دیں ، گزشہ سال 6 ہزار پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی ۔