پاکستان
29 مارچ ، 2012

کرپشن اور غبن کے الزامات پر جی ایم ریلوے سعید اختر گرفتار

کرپشن اور غبن کے الزامات پر جی ایم ریلوے سعید اختر گرفتار

اسلام آباد … ریلوے کے اثاثہ جات میں غبن اور کرپشن کے الزام میں نیب نے جنرل منیجر ریلوے سعید اختر کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق جی ایم ریلوے سعید اختر کو اسلام آباد میں گرفتار کرکے لاہور لایا جارہا ہے۔ جی ایم ریلوے کو کرپشن کے الزامات میں نیب کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ یاد رہے کہ سعید اختر کو تیسری بار ریلوے کا جنرل منیجر لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں :