پاکستان
29 مارچ ، 2012

پنجاب: 20 اضلاع کے ڈی سی او کا عہدہ گریڈ20سے19کردیا گیا

پنجاب: 20 اضلاع کے ڈی سی او کا عہدہ گریڈ20سے19کردیا گیا

لاہور … گورنر پنجاب نے صوبے کے 20 اضلاع کے ڈی سی اوز کا عہدہ گریڈ 20 سے گریڈ 19 کردیا، باقی 16 اضلاع کے ڈی سی اوز گریڈ 20 کے ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے صوبے کے 20 اضلاع میں ڈسڑکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر کا عہدہ گریڈ 20 سے گریڈ 19 کا کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن اضلاع کے ڈی سی اوز کے عہدے گریڈ 19 کیے گئے ہیں ان میں اٹک، بہاولنگر، بھکر، چکوال، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ، لودھراں، منڈی بہاوٴالدین، میانوالی، نارووال، ننکانہ صاحب، پاک پتن، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

مزید خبریں :