29 مارچ ، 2012
کراچی … سی سی پی او کراچی نے کہا ہے کہ کراچی میں پرتشدد احتجاج کے دوران جلاوٴ گھیراوٴ کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ جرائم پر قابو نہ پانے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کراچی پولیس چیف نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ 27 فروری سے جاری پر تشدد واقعات میں اب تک 14 افراد لقمہ اجل بنے،جبکہ 50 سے زائد گاڑیوں کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 16 افراد کو گرفتار کیا،جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے ممبران کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خطوط کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے، کمپیوٹر ٹائپنگ سے بنائے گئے خط کو ٹی سی ایس کے ذریعے بھیجا گیا ہے ۔