کاروبار
01 اپریل ، 2012

حکومت کا پیٹرول 8 اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول 8 اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد … حکومت نے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 4 روپے 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں حکومتی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 105 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 70 پیسے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 108 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 45 پیسے اضافے کے بعد 99 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ ہائی اوکٹین 8 روپے 94 پیسے اضافے سے 135 روپے 81 پیسے کا ہوگا جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے 29 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 101 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید خبریں :